پشاور۔ 25 جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا نے تمام الیکشن امیدوار کے لئے اعلامیہ جاری کیاہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن امیدوار اپنے پوسٹر، بینرز اور ہینڈ بلز پر کسی سرکاری اہلکار یا افسر کی تصویر نہیں لگا سکتا ہے ۔
مزید کہا گیاکہ یہ عمل ضابطہ اخلاق کی شق 27 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ لکھ کر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو اس حوالہ سے کار روائی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔