الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سندھ میں مئیر ، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کی نگرانی کے لئے مرکزی کنٹرول روم وشکایت سیل قائم

153
Election Commission

اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں سندھ میں مئیر ، ڈپٹی میئر، چیرمین، وائس چیئرمین کے انتخابات کی نگرانی کے لئے مرکزی کنٹرول روم اور شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے۔مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

کنٹروم روم آج صبح 8 بجے سے کل 16 جون صبح 8 بجے تک بلا تعطل کام کرے گا۔مرکزی کنٹروم روم سے سینئر افسران بمع مانیٹرنگ ٹیم بلا تعطل سندھ میں مئیر،ڈپٹی میئر کے انتخابی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

پولنگ کے حوالے سے شکایات درج کرانے کے لئے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔مرکزی کنٹرول روم ، الیکشن کمیشن اسلام آباد، فون نمبر9204403-051 0519204402،

فیکس نمبر

9204404 -051

اور ای میل ایڈریس

[email protected] ہے۔