الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کے لئے تین روز ہ کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا

164
Election Commission

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی تین روز کے لئے کنٹرول روم / شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔ مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے جو انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔

مرکزی کنٹرول روم میں افسران بمعہ مانیٹرنگ ٹیم انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔ مرکزی کنٹرول روم 4 نومبر سے 6 نومبر تک قائم رہے گا ،مرکزی کنٹرول روم سےسینئرافسران بمع مانیٹرنگ ٹیم تین روز تک بلا تعطل انتخابی عمل کی نگرانی کرے گا ۔اس کے علاوہ انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا ۔کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا ۔پولنگ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرنے کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں ۔فون نمبرز-051-9204403،9210837،9201057،9210838 فیکس نمبرز051-9204404۔