23.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی...

الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا، مرتضیٰ سولنگی

- Advertisement -

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ایک کو اظہار رائے، شکایت اور تنقید کی آزادی حاصل ہے، آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے 90 دن میں انتخابات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ آئین کے اندر 280 آرٹیکل موجود ہیں، آئین میں صرف 90 دن میں انتخابات کرانے کا آرٹیکل نہیں، اس میں آرٹیکل 254 بھی موجود ہے، وہ بھی پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر ایک کو اظہار رائے، شکایت اور تنقید کرنے کی آزادی حاصل ہے، جو آزادی پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کو حاصل ہے وہ مسلم لیگ (ن) کو بھی حاصل ہے،

- Advertisement -

ان کے پاس بھی شکایت کرنے کا اختیار موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت الیکشن کمیشن صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرے گا اور ہم اس کی مدد کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ متحدہ عرب امارات کے حوالے سے گزشتہ رات عوام کو بذریعہ ویڈیو پیغام آگاہ کیا،

وزیراعظم کے دورہ کے دوران معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے ہوں گی تو اس حوالے سے میڈیا کو آگاہی مل جائے گی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ میرا احترام کا رشتہ ہے، ان کے بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=414782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں