سکھر۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خیرپور نعیم الرحمن جلبانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پورے ملک میں معذور افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہا ہے ،
ان كو قومی دہارے میں شامل کرنے کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہا ہے ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس خیرپور معذر افراد کو بہم سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معذور افراد کے نمائندہ وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
وفد کی قیادت نجی تنظیم کے سرکردہ رہنما علی عنصر سندھو کررہے تھے ۔ علی عنصر سندھو نے اس موقع پر کہاکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس کے معذور افراد کے ساتھ بہتر رویہ پر ان کے شکر گزار ہیں، ڈی ای سی اور معذور افراد کے درمیان بہتر روابط ہیں جن کومزید مستحکم اور بہتر بنانے کے لئے بھرپور تعاون کیا جائے گا ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514203