الیکشن کمیشن میں دو اضلاع کی حلقہ بندیوں پر دائر 89 اعتراضات کی سماعت

117
عام انتخابات میں چوکیداروں کی بطور پریزائیڈنگ افسران تعیناتی کی خبر یں بے بنیاد ہے، اعلامیہ الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں بدھ کو دو اضلاع کی حلقہ بندیوں پر دائر 89 اعتراضات کی سماعت کی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق بنچ نمبر ایک میں ضلع لاہور کے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پر دائر 52اعتراضات نمٹائے گئے جبکہ بنچ نمبر دو میں ضلع ایبٹ آباد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات پر دائر 37 اعتراضات کی سماعت کی گئی۔