اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن میں استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان کی آلاٹمنٹ اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے تبادلہ کے حوالہ سے کمیشن کے احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ نا دینے پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکرٹری ٹو پی ایم کے خلاف کیسز کی سماعت آج پیر کو ہوگی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کےمطابق چیئرمین سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، بنچ میں نثار احمد دورانی اور جسٹس (ر) اکرام اللہ خان شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر کو ذاتی طور پر پیش ہونےکا نوٹس دیا ہے ۔