الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کے مقدمہ میں تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی، سماعت 29 اگست تک ملتوی

143
Election Commission

اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن نےتوشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کے مقدمہ میں عمران خان کی تین ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل گوہر خان نے موقف اپنایا کہ گوشواروں پر مبنی دستاویزات حاصل کرنے کے لئے وقت درکار ہے ، تین ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن میں ظاہر کردہ اثاثوں کی دستاویزات تو عمران خان کے پاس ہوں گی، تین ہفتے نہیں دے سکتے ۔الیکشن کمیشن نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی ۔