الیکشن کمیشن نے ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلا ف اعتراضات 3نومبر کو سماعت کے لئے دو بینچ تشکیل دے دیئے

143
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلا ف اعتراضات 3نومبر کو سماعت کے لئے دو بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ بنچ درج ذیل اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت جمعہ کی صبح 10 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ واقع شاہراہ دستور جی فائیو ٹو اسلام آباد میں کریں گے۔

ان اضلاع میں کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کراچی سائوتھ، لوئر دیر، ہنگو، اورکزئی، خوشاب، بہاولپور اور سکھر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اعتراض کنندہ گان اور عوام الناس مذکورہ بالا سماعت کی تاریخ اور وقت سے مطلع رہیں۔