اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی 6 نومبر کو سماعت کیلئے دو بینچ تشکیل دیئے ہیں۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق یہ بینچ 6 نومبر 2023 کو درج ذیل اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان سیکر ٹیریٹ واقع شاہراه دستور 5/2-G اسلام آباد میں کریں گے۔ 6 نومبر بوقت 10 بجے صبح بینچ نمبر 1 میں ملتان، جھنگ،
مہمند، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام جبکہ بینچ نمبر 2 میں وزیرآباد، عمر کوٹ، کراچی غربی، کراچی سینٹرل، کیماڑی، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، باجوڑ، لکی مروت، شانگلہ، بونیر، ژوب، شیرانی، قلعہ سیف اللہ کے اضلاع کی ابتدائی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت کی جائے گی۔
اعتراض کنندگان اور عوام لناس مذکورہ بالا سماعت کی تاریخوں اور وقت سے مطلع رہیں۔