اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ایسے نگران وزراءکی فہرست جاری کر دی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراءظفر محمود، ڈاکٹر جواد، ساجد خان، شوکت جاوید، انجم نثار، سردار تنویر الیاس، میاں نعمان کبیر اور …
الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگران وزراءکی فہرست جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے ایسے نگران وزراءکی فہرست جاری کر دی ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کے وزراءظفر محمود، ڈاکٹر جواد، ساجد خان، شوکت جاوید، انجم نثار، سردار تنویر الیاس، میاں نعمان کبیر اور چوہدری فیصل مشتاق نے ابھی تک گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ سندھ کی نگران کابینہ میں شامل وزراءڈاکٹر جنید شاہ، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سیمن جان ڈینیئل، خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزراءعبدالرﺅف خان خٹک، مقدس اﷲ، محمد راشد خان اور جسٹس (ر) اسد اﷲ خان چمکنی کے علاوہ بلوچستان کابینہ کے نگران وزراءعنایت اﷲ کاسی اور خرم شہزاد بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں۔







