اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین پارلیمنٹ کی تفصیلات جاری کر دیں، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سمیت 28 سینیٹروں کی جانب سے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے، 15 جنوری کے بعد گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہنے والے سینیٹروں کو پارلیمانی امور نمٹانے سے روک دیا جائے گا۔
پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مالی سال 23۔2022ء کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سید یوسف رضا گیلانی، مصدق مسعود ملک، شاہین خالد بٹ، سیف اﷲ سرور خان نیازی، عون عباس، نزہت صادق، سید محمد علی شاہ جاموٹ، میاں رضا ربانی، امام دین شیخ، سید فیصل علی سبزواری، تاج حیدر، نثار احمد کھوڑو، خالدہ عطیب، سید محمد صابر شاہ، سابق ممبر شوکت فیاض ترین، لیاقت خان ترکئی، ہدایت اﷲ خان، عطاء الرحمن، ذیشان خانزادہ، ثانیہ نشتر، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اﷲ، محمد عبدالقادر، ثمینہ ممتاز، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار شامل ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر 15 جنوری تک یہ اراکین اپنے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہے تو 16 جنوری سے ان کی ممبرشپ معطل کر دی جائے گی۔