الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا

93
Election Commission

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔پیر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں انتخابی نشان عقاب الاٹ کیاجائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ نے ترجیحات میں کوئی اور انتخابی نشان نہیں مانگا،آپ اپنی اور بھی ترجیحات بتا دیں۔استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔