اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے این اے ون سے عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ عبدالطیف چترالی کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا۔سپیکر نے ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیجاہے۔درخواست گزار نے کہا کہ آج میرے پاس ریفرنس اور درخواست کو کوئی متن نہیں،میں آج پیش ہوا کہ کارروائی کا پتہ تو چلے،مجھ متن …
الیکشن کمیشن نے این اے ون سے عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا
اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے این اے ون سے عبدالطیف چترالی کیخلاف نااہلی کیس پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ عبدالطیف چترالی کا وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوا۔سپیکر نے ریفرنس الیکشن کمیشن کوبھیجاہے۔درخواست گزار نے کہا کہ آج میرے پاس ریفرنس اور درخواست کو کوئی متن نہیں،میں آج پیش ہوا کہ کارروائی کا پتہ تو چلے،مجھ متن دے دیں میں جواب جمع کرا دوں گا۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آپ ہمیں بولنے دیں گے؟ریفرنس کے علاوہ بھی دو درخواستیں ہیں۔وکیل درخواست گزار نےکہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ سپیکر اور الیکشن کمیشن کا کام عملدرآمد کرناہے،الیکشن کمیشن نے اے ٹی سی کے فیصلے پر عملدرآمد کرکے عبدالطیف چترالی کو نااہل کرناہے،مجھ پر اعتراض اٹھارہے ہیں،ہم ابھی اس سٹیج پر نہیں ہیں۔ممبر کے پی ہم نے درخواست گزار کے وکیل کو بولنے کی اجازات دی ہے۔
وکیل درخواست گزار نےکہا کہ طیارہ سازش کیس ہو یا یوسف رضاگیلانی نااہلی کیس وہاں سپیکر اور کمیشن کچھ نہیں کرسکتا تھا،مجاز عدالت سے سزا کے بعد نشست خالی قرار دی جائےگی،جہاں مجاز عدالت کا فیصلہ ہو وہاں الیکشن کمیشن عملدرآمد کاپابند ہے،کیا آرٹیکل 63کی شق تین کے تحت نوٹس کرنا ضروری ہے؟درخواست گزار نے کہا کہ آرٹیکل 63میں کہیں نہیں لکھا کہ ممبر کو نااہلی کے لئے نوٹس جاری کرے۔ممبرکے پی نے کہا کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ ممبر کو نوٹس کرنا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم نے کل پریس ریلیز بھی جاری کی کہ باقی تین سے متعلق آرڈرز واضح ہیں،عبدالطیف چترالی سے متعلق کیس میں شارٹ آرڈرز میں معاملہ کلیئر نہیں تھا،اب اس کیس کا تفصیلی فیصلہ آچکا ہے،اس میں معاملہ کلیئر ہے،ہم ان کو پھر بھی سن لیتے ہیں۔لطیف آفریدی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تو ریفرنس کا پتہ ہی نہیں،ہماری پرسوں اپیل لگی ہوئی ہے،ہمیں تو ابھی تک اے ٹی سی کا تفصیلی فیصلہ نہیں ملا صبح بھی رجوع پر مختصر فیصلہ ملا۔الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کیخلاف سپیکر ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔









