اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی بی-14 نصیر آباد۔ II سے محمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کو الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی-14 نصیر آباد II سے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔وہ اس حلقہ سے دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے ہیں۔