الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اورممبرز کی ایک روزہ تربیت کا شیڈول جاری کردیا

216
Election Commission

کوئٹہ۔ 23 دسمبر (اے پی پی):عام انتخابات 2024 کو منصفانہ ،آزادانہ اورشفاف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بھی اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اورٹیم ممبرز تعینات کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے تمام حلقہ جات کی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز اورممبرز کی ایک روزہ تربیت کا شیڈول جاری کردیا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ کیلئے اے ڈی سی ریونیو نعیم کوڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوشل ویلفئیر آفیسر،عبدالصمد الیکشن آفیسر اور کاشان حسین کوٹیم ممبرز مقررکیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرلسبیلہ نے بتایا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 حب دریجی کیلئے انجینئر عبدالجبارزہری ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، اے سی حب سیدسمیع اللہ اوراے ڈی ایچ او شوکت کو ٹیم ممبرز نوٹیفاء کیا گیا ہے۔ 26 دسمبر کو حلقہ پی بی 22 لسبیلہ اور پی بی 21_حب دریجی وندر کے ڈی ایم اوز اورایم اوز کی ٹریننگ خضدار میں منعقد ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اورحکومت بلوچستان کی جانب سے انتخابی عمل کیلئے سازگار ماحول کے انعقاد کی بدولت مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی نشست آوران کم لسبیلہ، حب این اے 257صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 22 لسبیلہ پی بی 21 حب دریجی وندر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں جمع کرارہے ہیں ۔

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب کی معاونت سے الیکشن کمیشن 8فروری کے عام انتخابات میں منصفانہ شفاف پرامن ماحول کے انعقاد کو ممکن بنانے اور ووٹرزکیلئے اپنے حق راہ دہی کی آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی کے استعمال کو یقینی بنانے کیلئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔