الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 247 سے آفتاب حسین صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

110

اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے آفتاب حسین صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو تحریک انصاف کے نومنتخب رکن آفتاب حسین صدیقی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔