الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نائمہ کنول کے استعفیٰ کے بعد ساجدہ تبسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

53
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی امیدوارساجدہ تبسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے بدھ کو صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر نائمہ کنول کے استعفیٰ کے بعد ساجدہ تبسم کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔