اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی سال 2022-23 کے اکائونٹس کے سالانہ گوشوارے طلب کرلئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 29 اگست یا اس سے قبل اپنے اکائونٹس کے گوشوارے جمع کروا دیں۔
اس کے ساتھ سالانہ آمدن،اس کے ذرائع اوراثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں یہ تفصیلات فارم ڈی پر دی جائیں۔