اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کے مسودہ پر مشاورت کے لئے پارلیمانی جماعتوں کااجلاس پیر 22 فروری کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینٹ کے تین مارچ کو ہونے والے انتخابات کو مزید شفاف بنانے کے لئے کمیشن نے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کیا جس پر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کے لئے اجلاس 22 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔