الیکشن کمیشن نے عمران خان اور جہانگیر خان ترین کو نوٹس جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 کے تحت دائر ریفرنس پر انہیں 2 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے الگ الگ نوٹسز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا …

اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر خان ترین کے خلاف اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 کے تحت دائر ریفرنس پر انہیں 2 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری کئے گئے الگ الگ نوٹسز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ 2 نومبر 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے خود یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہو کر اپنا جواب پیش کریں، ان کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رکن طلال چوہدری سمیت سات اراکین نے آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 کے تحت ریفرنس دائر کیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اس ریفرنس کا جائزہ لینے کے بعد اسے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی کیلئے ارسال کر دیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے جہانگیر خان ترین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ خود یا اپنے وکیل کے ذریعے 2 نومبر کو دن 10 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ اگر وہ خود پیش نہیں ہوتے تو ان کی غیر موجودگی میں فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا جواب طے شدہ تاریخ پر پیش کریں۔ واضح رہے کہ ان کے خلاف محمد خان ڈاہا اور چار دیگر ایم این ایز نے آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا جسے سپیکر نے مزید کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو ارسال کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے اب جہانگیر خان ترین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 نومبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے خود یا اپنے وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply