الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دے دی

114
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔25اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لئے سکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن سے ایکریڈیشن حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر ملکی مبصرین کےلئے دعوت نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن سے ایکریڈیشن حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔انتخابات کی شفافیت کے لئے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے اوپن ڈور پالیسی مقرر کی گئی ہے۔ ایکریڈیشن کارڈ فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

مبصرین ویزے کے لئے پاکستان آن لائن پورٹل پر کوائف جمع کرا سکتے ہیں۔ غیر ملکی مبصرین کو پاکستان پہنچنے کے بعد الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کرانا ہو گا۔ سیاسی وابستگی کے حامل افراد کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہیں کیا جائےگا۔

کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لئے انتخابی بے قاعدگیوں کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانے کو بھی لازمی قرار دیا ہے جس میں انتخابی عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔