23.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے نتائج...

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے نتائج رنراپ امیدوار کی درخواست کی فیصلے تک روک دی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کے نتائج رنراپ امیدوار کی درخواست کی فیصلے تک روک دی ۔اتوار کو چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی گئی ۔یہاں سے دوسرے نمبر پر رہنے والے امیدوار نوازشریف کے وکیل جہانگیر خان جدون نے کمیشن کو بتایا کہ این اے 15 مانسہرہ کے 125 پولنگ سٹیشنوں کے فارم 45 کے نتائج فارم 47 میں شامل نہیں کئے گئے اور ان کی کاپیاں بھی فراہم نہیں کی گئیں یہ پولنگ سٹیشن کالا ڈھاکہ ، تورغر کے ہیں جو دوردراز اور برف سے ڈھکے ہوئے ہیں ۔

حلقے کے فارم 47 کے نامکمل ہونے پر ہمارے تحفظات ہیں ۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حتمی نتیجے میں ان پولنگ سٹیشنوں کے نتائج شامل کئے جائیں ، جبکہ ریٹرننگ آفیسر کو ہدایت کی جائے کہ تمام ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے ۔ کمیشن نے اس معاملے پر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے تین روز میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حتمی فیصلے تک نتیجہ روک دیا جبکہ جیتنے والے امیدوار کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا جبکہ کیس کی سماعت 15 فروری کو مقرر کی گئی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=438565

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں