اسلام آباد۔22اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد تیرہ کروڑ پندرہ لاکھ اکتیس ہزار چھ سو پینتالیس تک جاپہنچی ہے۔ ملک میں مردووٹرز کی تعداد سات کروڑ سات لاکھ اٹھارہ ہزار سات سو تئیس جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ آٹھ لاکھ بارہ ہزار نو سو بائیس ہے۔
اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد گیارہ لاکھ چون ہزار چار سو اکہتر ہے۔پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد سات کروڑ اڑتالیس لاکھ اکیانوے ہزار چار سو پچانوے جبکہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد چون لاکھ چورانوے ہزار سات سو دس ہوگئی ہے۔سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد دوکروڑ پچھتہر لاکھ نواسی ہزار دوسوستائیس اور خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی ۔