اسلام آباد۔21ستمبر (اے پی پی): الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا کام 14 روز پہلے مکمل کرنے کا عندیہ دیا ہے، نئی حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کی بجائے اب 30 نومبر کو کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سے قبل جاری کئے گئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کے مطابق حلقہ بندی کمیٹیوں کی جانب سے یہ کام 7 اکتوبر کو مکمل ہونا تھا جس کے بعد حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 9 اکتوبر کو جاری ہونا تھی تاہم اب نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق یہ ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو جاری کر دی جائے گی
جس پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔