اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے ریکارڈ جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔بدھ کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔
بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن ریکارڈ ایف آئی اے سے حاصل کرنے کے لئے کورٹ سے رجوع کیا ہے ،کورٹ نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے ،ہم نے ایف آئی اے کو کہا ہے کہ وہ ہمیں ریکارڈ دے،
ہم کاپی کرکے انہیں واپس کر دیں گے ،جلد ہمیں ایف آئی اے سے ریکارڈ مل جائے گا،ہمیں مزید مہلت دے دیں،الیکشن کمیشن نے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے انٹرا پارٹی الیکشن کی سماعت 22 التوبر تک ملتوی کردی۔