الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی

216
Election Commission

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کی تازہ ترین پارٹی پوزیشن جاری کر دی جس کےمطابق پیپلز پارٹی 53نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 25 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تازہ ترین پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف کو 23 یونین کونسلوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) 2 نشستیں لینے میں کامیاب رہی۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ، تحریک لبیک پاکستان کو ایک ایک جبکہ ایک آزاد امید وار بھی کامیاب قرار پایا ہے جبکہ 129نشستوں کے نتائج آنا باقی ہیں۔11 نشستوں پر امیدواروں کی وفات کی وجہ سے پولنگ نہیں ہوئی۔