الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پی بی-08 سبی کے امیدواران کو الیکشن ایکٹ 2017ء پر عمل درآمد کی ہدایت

92
Election Commission

کوئٹہ۔ 31 اکتوبر (اے پی پی):ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان، حلقہ پی بی-8 سبی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواران کی خصوصی توجہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کی طرف مبذول کرواتا ہے۔ مذکورہ شق کے مطابق کسی بھی شخص کے لیے پولنگ کے دن سے 48 گھنٹوں کے دوران متعلقہ حلقہ انتخاب کی حدود میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع کا انعقاد، شرکت یا کسی جلوس کی قیادت یا شمولیت اختیار کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ شخص کو زیادہ سے زیادہ دو سال قید، ایک لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس ضمن میں واضح کیا جاتا ہے کہ حلقہ پی بی-08 سبی کے ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم بروز 12/13 نومبر 2024 کی درمیانی شب (12 بجے) سے قانونی طور پر معطل تصور ہوگی۔ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران سے پرزور درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کی عملداری کو یقینی بنائیں اور ضبط نفس کا مظاہرہ کرتے ہوئے، بروز 14 نومبر 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو پرامن اور قانونی طریقے سے منعقد کرنے میں تعاون فرمائیں۔