الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور و خوض اور عملدرآمد کے سلسلے میں اجلاس

165
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ (آج )اتوار کو ہو گی

اسلام آباد۔18جولائی (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور و خوض اور عملدرآمد کے سلسلے میں جمعرا ت کو اجلاس منعقد کیا جبکہ (کل) جمعہ کو اجلاس دوبارہ طلب کر لیاہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سپیشل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا۔

الیکشن کمیشن نے مزید غور کے لئے اجلاس (کل )جمعہ 19 جولائی تک ملتوی کر دیا ۔