الیکشن کمیشن کا میئر کراچی مرتضی وہاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 49ہزار روپے کا جرمانہ

98
Election Commission

کراچی۔ 04 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 49ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کراچی سینٹرل نے عدم پیشی پر جرمانہ عائد کیا۔الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں تحریر ہے کہ میئر کراچی مرتضی وہاب ضابطہ اخلاق کی شق نمبر 18اور 41کے مرتکب ہیں۔