کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان علی اصغر سیال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا چوتھا اسٹریٹجک پلان سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بات اُنہوں نے بدھ کو الیکشن کمیشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر اپنے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا چوتھا اسٹریٹجک پلان انتہائی اہم دستاویز ہے اور اُمید کی جاتی ہے اس کی بنیاد پر کمیشن بحیثیت ادارہ مزید ترقی کریگا اور پاکستان کے انتخابی عمل میں مزید شفافیت اور مضبوطی آئے گی۔
اُنہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کی طرح کام کریں اور اپنے ادارے کی ترقی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ہمارا صوبہ کسی بھی طرح باقی صوبوں سے پیچھے نہ رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593968