اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اے آر وائی اور چند دیگر چینلوں پر نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہے جس میں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سےسپریم کورٹ جانے کا اشارہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ خبر بے بنیاد ہے، الیکشن کمیشن ایسی مبہم خبروں کو پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایک جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، اس حوالے سے تمام اہداف کو بروقت مکمل کیا جا رہا ہے۔