23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںالیکشن کمیشن کی توہین کا کیس، سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

الیکشن کمیشن کی توہین کا کیس، سماعت 6 دسمبر تک ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی توہین اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا زبان کے استعمال کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی،اسد عمراور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،کمیشن نے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کردی۔جمعرات کو ممبر سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں چاررکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا جا سکا،اسد عمر ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ وزارت داخلہ نے رپورٹ دی ہے کہ حالات بہتر نہیں ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جیل کے اندر ٹرائل کیا جا سکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کیس کی تیاری کےلئے رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی۔ دوران سماعت اسد عمر نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ میں تو سیاست بھی چھوڑ چکا ہوں جس پر ممبر کمیشن نے کہا نہیں آپ سیاست کریں ،اسد عمر نے شکریے کےساتھ پھر کہا کہ سیاست چھوڑ چکا ہوں۔ممبر کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر سے متعلق کیس میں آرڈر جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415353

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں