اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ اب تک 6 ہزار 319 ووٹروں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے جبکہ رجسٹریشن کا عمل پیر کی صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک 9 ہزار 965 اوورسیز پاکستانی تارکین وطن نے اپنے ای میل اکاﺅنٹس بنائے ہیں جن میں سے 6 ہزار 319 بطور ووٹر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں جبکہ اس ضمن میں 364 شکایات یا انکوائریاں بھی موصول ہوئی ہیں۔