الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کی اپیلٹ ٹربیونلز کے طور پر تعیناتی کر دی گئی

55
الیکشن کمیشن کسی قسم کے ہتھکنڈوں سے دبائو میں نہیں آئے گا اور آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا، ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی مشاورت سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ و سیشن ججز کی اپیلٹ ٹربیونلز کے طور پر تعیناتی کر دی۔

منگل کو الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق یہ اپیلٹ ٹربیونلز صوبے میں ہونے والے بالواسطہ اور بلاواسطہ نشستوں کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کئے جانے کے خلاف اپنے اضلاع میں اپیلوں کی سماعت کریں گے تاہم کیماڑی اور کورنگی میں یہ خدمات کراچی ویسٹ اور کراچی ایسٹ کے ڈسٹرکٹ و سیشن ججز انجام دیں گے۔