اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی تقرریوں کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کی گئی۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جولائی 2020 سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کی گئی تقرریوں بمعہ صوبہ وار تفصیل
اسی عرصہ میں ای سی پی کے کنٹریکٹ ملازمین کی موزوں وضاحت کی صوبہ وار تفصیل کے ساتھ اور کنٹریکٹ کے شرائط و ضوابط اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملازمین کو دی گئی تنخواہ اور مراعات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی رپورٹ پیش کی۔