اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی): الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے سابق قائدحزب اختلاف قومی اسمبلی راجہ ریاض سے چیف الیکشن کمشنر کےساتھ ملاقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے جمعہ اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ سابق قائد حزب اختلاف کی طرف سےنہ ہی چیف الیکشن کمشنر کےساتھ ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کو ئی بھی ملاقات ہوئی ہے ۔