الیکشن کمیشن کی سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی سختی سے تردید

166
الیکشن کمیشن اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تین نشستوں کے انتخابی ٹربیونل کی تبدیلی کے حوالہ سے پٹیشنز پر فیصلہ جمعہ کو سنائے گا

کراچی۔ 07 فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی سختی سے تردید کی ہے جس میں بیلٹ پیپر پر ٹھپے لگائے جا رہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان اس جعلی ویڈیو کی سختی سے تردید کرتا ہے اور واضع کرتا ہے کہ یہ پرانی ویڈیو ہے،

جس میں بیلٹ پیپر میں بلے کا نشان صاف ظاہر ہے جبکہ بلے کا نشان 2024کے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو الاٹ نہیں کیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر سندھ سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمشن نے میڈیا سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی اس طرح کی جعلی اور من گھڑت ویڈویز اور خبروں پر کان نہ دھریں، عوام کو حقائق پر مبنی خبروں کی فراہمی یقینی بنائیں۔