الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نےپشاور اور مردان میں تشہیری ہورڈنگز ہٹادیئے

88
Election Commission
Election Commission

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نےپشاور اور مردان میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں تشہیری ہورڈنگز ہٹادیئے۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور اور مردان میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔