الیکشن کمیشن کے سہولت ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔ ترجمان

178
الیکشن کمیشن

لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں قائم کئے گئے سہولت ڈیسک اور اعتراضات وصولی سنٹر سرکاری تعطیلات یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار(30ستمبر اوریکم اکتوبر) کے دوران معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے ۔نیز یہ ڈیسک اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 27اکتوبر تک بلاناغہ کام کرتے رہیں گے ۔

ترجمان پنجاب الیکشن کمیشن کے مطابق اس دوران الیکشن کمیشن سے نقشہ جات بھی قانون کے مطابق قیمت دے کر حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ یہ سنٹر دفتری اوقات میں کام کریں گے ۔