اسلام آباد۔15فروری (اے پی پی):مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان اپنے آیئنی اور قانونی فرائض بخوبی نبھا رہا ہے ،پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کی طرف سے اداروں پر دبائو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی ہر سازش کا ببانگ دہل مقابلہ کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر سامنے اپنے کارکنان کے ہمراہ بروز بدھ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے پر امن احتجاج اور نعرے بازی بھی کی جس میں کہا گیا کہ اداروں کو دھمکانا بند کرو اور” الیکشن کمیشن زندہ باد” "توشہ خانہ چور کو سزا دو” شامل ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل اداروں کو متنازعہ بنانے اور دھمکا نے کی پالیسی اپنائے ہوئے ہے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔
طارق فضل چوہری نے کہا پی ٹی آئی کے پھیلائے ہوئے فتنے اور شر کی وجہ سے ملک سیاسی عدم استحکام اور سیاسی بحران کا شکار ہے ۔ہم نہ صرف الیکشن کمیشن کے فیصلوں پر اثر انداز اور متاثر کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہیں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو نہ ماننے کی رٹ اور آئینی اداروں کو دباؤ میں لانا ان کا اوچھا ہتھکنڈا ہے۔پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن کو گالیاں ملک کے آئینی اداروں کے ساتھ مذاق ہے۔انھوں نے کہا کہ آپ اگر یہ پہلے یہ خود پارلیمنٹ سے استعفوں دینے آئے اور اب کہتے ہیں استعفوں کو واپس لیا جائے۔