الیکشن کمےشن نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے لئے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کردی

76

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) الیکشن کےمشن نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے لئے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 مقرر کی ہے۔الیکشن کمےشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے کہا گیا ہے کہ وہ مالی سال 20-2019 کے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے 31 دسمبر 2020 تک جمع کرائیں۔15 جنوری 2012 کو ایسے ممبران جو اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے میں ناکام رہیں انہیں کام سے روک دیا جائے گا۔وہ ایوان میں ہونے والی کسی کارروائی یا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔