- Advertisement -
ملتان۔ 10 مارچ (اے پی پی):سپیشل سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین کی زیر صدارت پیر کوملتان میں الیکٹرانک فائلنگ سسٹم بارے اجلاس ہوا ۔
ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ محمد طاہر نے سپیشل سیکریٹری کو الیکٹرانک فائلنگ سسٹم بارےبریفنگ دی۔اس موقع پر سپیشل سیکریٹری نے ای فائلنگ سسٹم کو پوری طرح فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک فائلنگ سسٹم سے دفتری امور میں پیپرلیس کلچر متعارف ہوا ہے جس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔
- Advertisement -
محمد شہباز حسین نے کہا کہ الیکٹرانک فائلنگ سسٹم سے دفتری امور میں شفافیت کے عنصر کو فروغ میں بہت زیادہ مدد بھی ملے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570729
- Advertisement -