الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد میں 2040 ءتک 100 گنا اضافہ ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کم ہوگی، برٹش پٹرولیم

64

لندن۔26 فروری (اے پی پی) برطانیہ کی آئل اینڈ گیس کمپنی برٹش پٹرولیم نے کہا ہے کہ 2040 ءتک بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی تعداد میں 100 گنا اضافہ ہوجائے گا جس سے پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگی۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت جیسی بڑی معیشتوں میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آمدرورفت کی سرگرمیاں بھی دگنی سے زیادہ ہوجائیں گی تاہم موٹر انجنوں کے معیار میں بہتری اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی کھپت کافی حد تک کم ہوجائے گی۔