اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےلئے 57مینوفیکچررز کو اجازت نامے جاری کئے گئے ہیں۔اقتصادی سروے کے مطابق رواں مالی سا ل میں جولائی 2024 تا مارچ 2025کے دوران 13 نئے مینوفیکچررز کولائسنسز کا اجراء کیا گیا ہے اور اس دوران ای وی ٹو اور تھری ویلرز کی پیداوار32ہزار923یونٹس ریکارڈکی گئی ہے جبکہ مالی سال 2022 سے اب تک یہ پیداوار76ہزار979یونٹس رہی ہے۔
واضح رہے کہ چائنا کی الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی بی وائی ڈی میگاموٹرز کے اشتراک سے کراچی میں 2026 تک پلانٹ قائم کر ے گی جس کےلئے 2030 تک سیلز کا سالانہ حجم ایک لاکھ یونٹس سے زائد مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعدادوشمار کلین اینڈ گرین اور میک ان پاکستان کے عزم کے فروغ کی عکاسی کرتے ہیں۔