الیگزینڈر زویروف آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے،نوواک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث میچ کے دوران سیمی فائنل سے دستبردار

78

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے۔

جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ کے فٹنس مسائل کے باعث دستبردار ہونے کے بعد فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 ویں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جرمنی کے ٹینس سٹار، عالمی نمبر ٹو اور میگا ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین ٹینس سٹار اور 24 گرینڈ سلام کے فاتح نوویک جوکووچ کو ٹائی بریک پر 6-7(5-7) سے شکست دی تھی کہ نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے اور جرمن سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر زویروف نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

یوں سربین ٹینس سٹار اور نوویک جوکووچ کا گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اور اپنے کیریئر کا 25واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا خواب چکناچور ہوگیا ۔36 سالہ سربین سٹار نوویک جوکووچ کو 2018 کے بعد دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن ہار ے ہیں ۔