الیگزینڈر زیویروف، کارلوس الکاراز اور نوویک جوکووچ کی پیش قدمی جاری ،آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس سٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل …

میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس سٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی ۔21 سالہ سپین کے نامور ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈرزیویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو1-6، 6-2، 3-6 اور 2-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ہسپانوی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو چوتھے رائونڈ میں انگلینڈ کے حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کے خلاف 5-7 اور 1-6 کی برتری حاصل تھی کہ برطانوی کھلاڑی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے اور کارلوس الکاراز نے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون نوویک جوکووچ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی جیری لیہکا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 4-6 اور 6-7(4-7)سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کر لی۔انہوں نے ہسپانوی حریف کھلاڑی الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6، 1-6 اور 1-6سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔