دبئی ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) اماراتی خلاء باز ھزاء المنصوری 8 دن خلاء میں گزارنے کے بعد آج واپس زمین پر اتریں گے ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی خلاء باز ھزاء المنصوری پہلے اماراتی اور عرب شہری ہیں جنہوں نے خلائی سفر اختیار کیا،وہ خلائی جہاز سوئیز ایم ٹو کے ذریعے گئے تھے۔امارات کی نیشنل میڈیا کونسل کے ترجمان نے بتایا کہ ان کو خلاء سے زمیں تک پہنچنے میں 3گھنٹے اور50 منٹ کا وقت لگے گا ، ھزاء المنصوری اس تاریخی سفر کو امارات کے سینما گھروںمیں لائیو دکھایا جائے گا ۔