اسلام آباد۔19دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کا اعلا ن کیا ہے۔
امارات نیوز ایجنسی (وام)کے مطابق مرکزی بینک نے اوور نائٹ ڈپازٹ فیسلٹی ’ا ڈی ایف ‘پر لاگو بنیادی شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 4.65 فیصد سے کم ہو کر 4.40 فیصد ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ جمعرات، 19 دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔یہ اقدام امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ریزرو بیلنسز ’آئی او آر بی‘پر سود کی شرح میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔
Central Bank
مرکزی بینک کے فیصلے کے مطابق تمام سٹینڈنگ کریڈٹ فیسلٹیز کے لیے قلیل مدتی لیکویڈیٹی کے حصول پر لاگو سود کی شرح کو بنیادی شرح سود سے 50 بیسس پوائنٹس زیادہ پر برقرار رکھا جائے گا۔بنیادی شرح سود، جو امریکی فیڈرل ریزرو کی ’آئی او آر بی‘ سے منسلک ہے، مالیاتی پالیسی کے عمومی رجحان کو ظاہر کرتی ہے اور متحدہ عرب امارات میں اوور نائٹ منی مارکیٹ کے سود کی شرحوں کے لیے ایک مؤثر حد مقرر کرتی ہے۔