21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامارات ایئر نے اپنے صارفین کے لیے ایکسپریس کارگو سروس کا آغاز...

امارات ایئر نے اپنے صارفین کے لیے ایکسپریس کارگو سروس کا آغاز کردیا، یہ ڈور ٹو ڈور ہوگی

- Advertisement -

دبئی ۔4اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن ’’امارات ایئر‘‘نے اپنے صارفین کے لیے ایکسپریس کارگو سروس‘کا آغاز کیا ہے جو ڈور ٹو ڈور ہوگی ۔امارات الیوم اخبار کے مطابق امارات ایئرکے شعبہ کارگو کے سینئر نائب صدر بدر عباس نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہم ایکسپریس کارگو سروس شروع کررہے ہیں، دنیا کے کسی بھی کونے سے آپ کا پارسل بحفاظت آپ کے گھر تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس کارگو کے حوالے سے ہم نے اعلیٰ معیار اپنایا ہے اس ضمن میں مضبوط بنیادوں پر کام کا آغاز کیا اور روایتی لاجسٹک آپریشنز کو از سرنو مرتب کرتے ہوئے اسے بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ لانچ کیا۔واضح رہے ایکسپریس کارگو سروس کے حوالے سے امارات ایئر کی جانب سے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں ایئرلائن کے ایئربس اے 380 کو ایک رہائشی علاقے میں دکھایا گیا ہے جبکہ ایئرہوسٹس پارسل تھامے ایک گھر کے سامنے کھڑی ہے۔

- Advertisement -

دریں اثنا خلیج ٹائمز کے مطابق ایمریٹس ایئر کی جانب سے کارگو سروس گزشتہ برس محدود پیمانے پر جاری کیا گیا تھا جو سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان، جنوبی افریقا اور برطانیہ کے لیے تھا۔ابتدائی سروس میں پارسل ڈیلیوری کے لیے اوسطا ًوقت 48 گھنٹے ریکارڈ کیا گیا جس میں مزید بہتری لانے کے بعد سروس کو وسعت دی گئی۔

ایئرلائن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کارگو سروس کے لیے ٹریکنگ سسٹم مکمل ڈیجیٹل ہے جس کے ذریعے کہیں سے بھی صارف اپنے پارسل کی ٹریکنگ باسانی کرسکتا ہے۔ فوری سروس کے تحت پارسل کی ڈلیوری دوسرے دن ہوتی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578349

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں